ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / گجرات اسمبلی انتخابات کے نتائج سے کانگریس کے حوصلے بلند :ڈیسوزا ریاستی انتخابات میں 12 عیسائی امیدواروں کو ٹکٹ دینے کا مطالبہ

گجرات اسمبلی انتخابات کے نتائج سے کانگریس کے حوصلے بلند :ڈیسوزا ریاستی انتخابات میں 12 عیسائی امیدواروں کو ٹکٹ دینے کا مطالبہ

Thu, 21 Dec 2017 11:33:16    S.O. News Service

میسورو،20/دسمبر (ایس او نیوز)میسورو میں منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کرنے آئے یم یل سی و ریاستی لیجسلیٹیو کونسل میں چیف وہیپ آئیوان ڈیسوزا نے کے پی سی سی کے صدر ڈاکٹر جی پرمیشور اور ریاستی وزیر اعلیٰ سدرامیا سے مطالبہ کیا ہے کہ ریاست کرناٹک میں آبادی کے تناسب سے عیسائی مذہب کے ماننے والے 12 امیدوارکو آنے والے ریاستی اسمبلی کے انتخابات میں کانگریس کی جانب سے ٹکٹ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس موقع پر کانگریسی قائد آئیوان ڈیسوزا نے کہا کہ حال ہی میں منعقدہ گجرات اسمبلی انتخابات کے نتائج سے کرناٹک میں کانگریس کارکنوں کے حوصلے کافی بلند ہوگئے ہیں۔ حالانکہ کانگریس کو درکار سیٹوں پر کامیابی ملی نہیں ہے لیکن گزشتہ23؍برسوں سے بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت رہنے کے باوجود گزشتہ انتخابات میں زیادہ سیٹوں پر ہم کو کامیابی ملی ہے۔77؍حلقوں میں کامیابی معمولی بات نہیں ہے۔ اب ہماری اس ریاست میں کانگریسی کارکنوں کے حوصلے کافی بلند ہوگئے ہیں اور پورے اعتماد اور اتحاد کے ساتھ عنقریب منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کا مقابلہ کرنے تیار ہیں۔لیکن گجرات اسمبلی کے انتخابات کا اثر ہماری ریاست کے اسمبلی کے انتخابات پر نہیں ہوگا۔ اس کے علاوہ گجرات میں ہمارا کوئی بڑا قائد نہیں تھا لیکن کرناٹکا میں سدرامیا جیسے قائد موجود ہیں ۔ اور اس کے بر عکس کرناٹک میں بی جے پی کا کوئی طاقتور قائد نہیں ہے اور جو بی جے پی کی قیادت کررہے ہیں وہ پہلے جیل کی ہوا کھا چکے ہیں۔


Share: